ابنا: پاکستان کے خبری ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے تحصیل باڑا کے علاقے اکاخیل میں طالبان شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں 9 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران شدت پسندوں کے 5 ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔
...../169